تازہ تر ین

جولائی سے دسمبر تک بجٹ خسارہ 1683 ارب روپے ہوگیا، وزارت خزانہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزارت خزانہ کی فسکل آپریشن رپورٹ کے مطابق جولائی سے دسمبر تک بجٹ خسارہ 1683 ارب روپے ہوگیا۔
وزارت خزانہ نے بتایا کہ جولائی سے دسمبر تک مجموعی آمدن 4698 ارب روپے رہی اور اسی عرصے میں مجموعی اخراجات 6382 ارب روپےرہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق 6 ماہ میں ٹیکس آمدن 3731 ارب روپے رہی جس میں سے وفاق کی آمدن 3428 ارب روپے اور صوبائی آمدن 303 ارب روپے رہی۔
وزارت خزانہ کا کہنا تھاکہ جولائی سے دسمبر تک نان ٹیکس آمدن 967 ارب روپے رہی، اسی عرصے میں جاری اخراجات 6061 ارب روپے رہے، سود کی ادائیگیوں پر 2573 ارب روپے اور 6 ماہ میں دفاع پر 638 ارب روپے خرچ کیے گئے۔
وزارت خزانہ نے بتایا کہ بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے بیرونی ذرائع سے 296 ارب روپے قرض لیاگیا، مقامی ذرائع سے1979 ارب روپے حاصل کیےگئے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv