اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے احتجاج اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانت میں 10 فروری تک توسیع کر دی۔
سیشن کورٹ میں جج راجہ جواد عباس حسن نے احتجاج اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس کی سماعت کی۔
دوران سماعت بابراعوان نے کہا کہ طبی بنیادوں اور سکیورٹی مسائل کے باعث عمران خان پیش نہیں ہو سکتے جس پر عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں 10 فروری تک توسیع کر دی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانت پر حتمی دلائل بھی طلب کر لئے۔