تازہ تر ین

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر مزید کم ہوگئے، اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی

کراچی: (ویب ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کے اعداد و شمار جاری کردیے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر دسمبر کے آخری کاروباری ہفتے میں 28.47 کروڑ ڈالر کم ہوئے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 30 دسمبر2022 تک 11.42 ارب ڈالر رہے۔
اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 24.54 کروڑ ڈالر کم ہو کر 5.57 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ دسمبر 2021 کے اختتام پر ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 23.88 ارب ڈالر تھے، دسمبر 2022 میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 11.42 ارب ڈالر رہے۔ ایک سال میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 12.46 ارب ڈالر کم ہوئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے ذخائر سال 2022 میں 12.10 کروڑ ڈالر کم ہوئے، اسٹیٹ بینک کے ذخائر سال 2021 کے اختتام پر 17.68 ارب ڈالر تھے، اسٹیٹ بینک کے ذخائر سال 2022 کی پہلی سہ ماہی میں 6.26 ارب ڈالرکم ہوئے، دوسری سہ ماہی میں 1.60 ارب ڈالرکم ہوئے، تیسری سہ ماہی میں 1.93 ارب ڈالر اور چوتھی سہ ماہی میں 2.30 ارب ڈالرکم ہوئے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv