تازہ تر ین

پاکستان دوسرا مہنگا ترین ملک، مہنگائی کی شرح زیادہ رہنے کی پیشگوئی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے جنوبی ایشیا ریجن میں پاکستان کو دوسرا مہنگا ترین ملک قرار دیتے ہوئے ملک میں مہنگائی کی شرح زیادہ رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے سال 2022 کا آؤٹ لک جاری کردیاجس میں پاکستان میں آئندہ آنے والے مہینوں میں مہنگائی کی شرح زیادہ رہنے کی پیشنگوئی کی، پاکستانی روپے کی قدر میں مزید گراوٹ ہوسکتی ہے۔ پاکستان میں مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 26.6 فیصد ہے۔
اے ڈی بی کی پیشنگوئی کے مطابق پاکستان میں توانائی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ہے، جنوبی ایشیا میں معاشی ترقی کی شرح سیلاب کی وجہ سے کم ہوگئی، پاکستان اور بنگلہ دیش کے سیلابوں نے معاشی ترقی کو متاثر کیا۔
رپورٹ کے مطابق سری لنکا خطے میں سب سے زیادہ مہنگا ملک ہے جہاں مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 70.6 فیصد ہے، بنگلہ دیش میں مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 8.9 فیصد جبکہ بھارت میں مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 6.8 فیصد ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ سیلاب نے پاکستان کی معیشت کو پے در پے نقصان پہنچایا ہے، سیلاب سے زراعت خاص طور پر گندم اور لائیو اسٹاک کو نقصان پہنچا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv