تازہ تر ین

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 500 ملین ڈالر دینے کی منظوری دے دی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 500 ملین ڈالر دینے کی منظوری دے دی۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کورقم نومبر میں موصول ہوجائے گی۔
دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سود کےخلاف فیصلے پر اپیلیں واپس لینے کا بھی اعلان کیا ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک میں اسلامک بینکنگ کے نظام کو آگے بڑھا رہے ہیں، پاکستان میں سود سے پاک نظام کو تیزی سے آگے لے کر چلیں گے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ وفاقی شریعت کورٹ نے سود کے خلاف فیصلہ دیا تھا، فیصلے کےخلاف سپریم کورٹ میں دائر اپیلیں واپس لی جائیں گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv