تازہ تر ین

اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 462 پوائنٹس گرگیا

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج سرمایہ کاری کا منفی دن رہا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری دن میں 100 انڈیکس 526 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور آج کم ترین سطح 41116 رہی تاہم کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 462 پوائنٹس کم ہوکر 41140 پر بند ہوا۔
حصص بازار میں آج 17 کروڑ 77 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔
شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 4.65 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 68 ارب روپے کم ہوکر 6673 ارب روپے ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv