تازہ تر ین

وزراءکی موجودگی میں ریاستی اداروں کیخلاف نازیبا نعرےسوالیہ نشان ہیں:شیخ رشید

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزراء کی موجودگی میں ریاستی اداروں کے خلاف نازیبا نعرے سوالیہ نشان ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پر شیخ رشید احمد نے لکھا کہ جب کرمینل قانون بناتے ہیں تو انصاف کا مذاق اُڑتا ہے، مانگے تانگے کے بیرون ملک دوروں سے کچھ امداد نہیں ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں، ڈالر نایاب سرمایہ کاری کی جھوٹی تسلی سب بیکار ہے۔
سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اقتدار کے بھوکوں کاجمعہ بازارلگا ہے، وزراء کی موجودگی میں ریاستی اداروں کے خلاف نازیبا نعرے سوالیہ نشان ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv