تازہ تر ین

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے وزارت قانون کے منصب سے استعفی ذاتی وجوہات کی بنا پر دیا، اعظم نذیر نے اپنا استعفیٰ صدر پاکستان کو بھجوادیا۔
صدر مملکت عارف علوی کو بھجوائے گئے استعفے میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں بطور وزیر قانون خدمات سرانجام دے رہے تھے مگر اب وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر بطور وزیر اپنی خدمات سرانجام نہیں دے سکتے، اس لئے وہ اپنی وزارت سے مستعفی ہوگئے ہیں۔
اس سے قبل ایک ٹویٹر پیغام میں سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ عاصمہ جہانگیرکانفرنس میں ایک مختصرگروہ کی ریاستی اداروں کیخلاف نعرے بازی پر دکھ اور افسوس ہوا۔
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ جذباتی نعرہ بازی کرنے والے حکومت اور اداروں کی کوششوں اور قربانیوں کو بھی بھول گئے، ہم سب ایک مضبوط پاکستان کے خواہاں ہیں۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv