اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کسان اتحاد اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، وزیراعظم آئندہ دس روز میں کسانوں کیلئے ریلیف پیکیج کا اعلان کریں گے، کسانوں نے اسلام آباد میں سات روز سے جاری دھرنا ختم کر دیا۔ کسان اتحاد کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات میں مذاکرات کامیاب ہوگئے، فیول ایڈجسٹمنٹ، بجلی بلوں کی ادائیگی مؤخر کرنے کے مطالبات منظور کر لئے، عملدرآمد کیلئے وزیر داخلہ کی سربراہی میں 3 رکنی وزارتی کمیٹی قائم کر دی گئی جس کے بعد کسانوں نے اسلام آباد میں 7 روز سے جاری دھرنا ختم کر دیا۔ مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیراعظم آئندہ 10 روز میں کسانوں کیلئے ریلیف پیکیج کا اعلان کریں گے، کوشش ہے کہ کسانوں کے مسائل حل ہوں۔ کسان اتحاد کے چیئرمین خالد باٹھ نے کہا کہ ہمارے مطالبات مان لئے گئے ہیں، پُر امید ہیں کمیٹی ہمارے مسائل حل کرےگی۔ کسانوں کا کہنا تھا کہ وعدے پورے نہ کئے گئے تو ایک بار پھر اسلام آباد کا رخ کریں گے ،دھرنا ختم ہوتے ہی بند سڑکیں ٹریفک کے لیے کھول دی گئیں۔
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے

