تازہ تر ین

ایسا لگتا ہے پاکستان لاوارث ہے، لوٹنے والے موجود اور بچانے والا کوئی نہیں، سراج الحق

لاہور: (ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ووٹر ڈوب گئے، ووٹ لینے والے اسلام آباد یا بیرون ملک ہیں، ایسا لگتا ہے پاکستان لاوارث ہے، لوٹنے والے موجود، بچانے والا کوئی نہیں ہے جبکہ سیلاب زدگان کو راشن اورخیمے سیاسی بنیادوں پر تقسیم ہو رہا ہے۔
اسلامک سینٹر ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اعلان کردہ فنڈز گراؤنڈ پر نظر نہیں آ رہے، سیلاب زدگان کی بحالی کے نام پر کرپشن کے دروازے کھلیں گے، حکمران جماعتوں کے ممبران اسمبلی اور ٹھیکیدار مال بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سیلاب زدگان کو امداد کی تقسیم شفاف بنانے کے لیے خیراتی اداروں کے افراد، صحافی اور سیاسی جماعتوں کے نمائندوں پر مشتمل آزادانہ کمیٹیاں تشکیل دے، اگلے 72گھنٹوں میں متاثرین کی بحالی کے لیے اقدامات نہ کیے گئے تو لوگوں کو لے کر حکمرانوں کے دفاتر اور بنگلوں کا گھیراؤ کریں گے۔
سراج الحق نے کہا کہ پاکستان وسائل سے مالامال ایٹمی طاقت، حکمران اپنے اللے تللے بند کریں، عوام کے پیسے انہی پر خرچ کیے جائیں۔ اس موقع پر سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کو ملتوی کیے جانے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے الیکشن کمیشن کا کندھا استعمال کر کے عوام کو بنیادی جمہوری حق سے محروم رکھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv