تازہ تر ین

قومی ٹیم کو ایک اور جھٹکا، شاہین کے بعد وسیم جونیئر بھی انجری کا شکار

دبئی: (ویب ڈیسک) شاہین آفریدی کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کو ایک اور جھٹکا لگ گیا، محمد وسیم انجری کا شکار ہوکر ہسپتال پہنچ گئے۔
ایشیا کپ کے لئے دبئی میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی، دو ٹاپ فاسٹ باؤلر انجری کروا بیٹھے۔
محمد وسیم جونیئر پریکٹس سیشن میں باؤلنگ کے دوران کمر کی تکلیف کا شکار ہوگئے، ان کو ایم آر آئی کے لیے گراؤنڈ سے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
خیال رہے کہ پاکستانی ٹیم کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی پہلے ہی گھٹںے کی انجری کا شکار ہوکر ایشیا کپ سے باہر ہوچکے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv