تازہ تر ین

ہمارے تینوں فاسٹ باؤلر بہترین اور پراعتماد ہیں، ثقلین مشتاق

دبئی: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ ہمارے تینوں فاسٹ باؤلر بہترین اور پراعتماد ہیں۔
دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے فاسٹ باؤلر کافی عرصے سے بہترین پرفارمنس دے رہے ہیں۔ہائی پرفارمنس سنٹر کے کوچز سے کھلاڑیوں کو مزید فائدہ مل سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمر رشید کو کھلاڑیوں کی سپورٹ کے لیے بلایا گیا ہے۔تمام کھلاڑی پروفیشنل ہیں، انہیں سردی گرمی سے فرق نہیں پڑتا،ہمارے کھلاڑیوں کو علم ہے کہ کیسے خود کو ماحول کے مطابق ڈھالنا ہے۔
ثقلین مشتاق نے کہا کہ پاک بھارت شائقین کرکٹ سے بہت محبت کرتے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv