تازہ تر ین

وزیراعظم شہباز شریف کا ڈیپارٹمنٹل سپورٹس بحال کرنے کا اعلان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس پر پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کامن ویلتھ اور اسلامی یکجہتی کھیلوں میں میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں نے اپنی محنت سے ستاروں پر کمند ڈالی اور کامن ویلتھ گیمز میں کھلاڑیوں نے پاکستان کا نام روشن کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی ایتھلیٹس نے شاندار کارکردگی دکھائی اور یہ کھلاڑیوں کے والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔ ایتھلیٹس نے سبز ہلالی پرچم اور پوری قوم کا نام روشن کیا اور ملک کا نام روشن کرنے والوں پر قوم کو فخر ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم اپنے ایتھلیٹس کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ اسپورٹس بورڈ کے حکام کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور امید ہے ہمارے ایتھلیٹس اسی جذبے سے آگے بڑھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے ہم نے اقدامات کرنے ہیں کیونکہ سیلاب سے بہت سارے لوگ متاثر ہوئے ہیں اور متاثرین کے مسائل کے حل کے لیے وسائل تلاش کریں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv