تازہ تر ین

وزیراعظم کا قطر میں فیفا ورلڈکپ اسٹیڈیم کا دورہ

دوحہ: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے قطر کے شہر دوحہ میں فیفا ورلڈکپ اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور فٹبال ورلڈکپ 2022 کی میزبانی کے لیے تیاریوں کا جائزہ لیا۔
حکام کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو فیفا ورلڈکپ 2022 کی میزبانی کے لیے تیاریوں پربریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم نےکھیلوں کے ایونٹ کے لیے جدید ترین سہولیات کےقیام میں قطرکی کوششوں کو سراہا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ سے متعلق بنیادی انفرا اسٹرکچر کی تعمیر میں پاکستانیوں کا اہم کردار ہے، پاکستانیوں کو فخر ہےکہ فیفا ورلڈکپ قطر 2022 کا آفیشل میچ بال پاکستان میں بنایا گیا۔
خیال رہےکہ قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈکپ میں سکیورٹی خدمات انجام دینےکے لیے قطر نے پاکستان سے معاہدہ کیا ہے، معاہدے کے تحت فٹبال ورلڈکپ کی سکیورٹی کے پاکستان اپنے فوجی اہلکار قطر بھیجےگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv