تازہ تر ین

5 ارکان غائب کرنیکا بیان، پرویزالہٰی کی رانا ثنا کےخلاف توہین عدالت کی درخواست

لاہور : (ویب ڈیسک) چوہدری پرویز الہٰی نے 5 ارکان کو غائب کرنے سے متعلق بیان پر وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔
پرویزالہٰی نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ رانا ثنا اللہ نے سپریم کورٹ کے یکم جولائی کے حکم کی خلاف ورزی کی ہے، رانا ثنا اللہ کا دھمکی آمیز بیان توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے، درخواست میں رانا ثنا اللہ، وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز او مریم اورنگزیب کو فریق بنایا گیا ہے۔
یاد رہے گزشتہ روز وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اگر پارٹی اجازت دے تو پرویز الہیٰ کو آسانی سے وزیراعلیٰ نہیں بننے دیں گے ، الیکشن والے دن پانچ لوگ اِدھر اُدھر ہوگئے تو پرویز الہٰی وزارت اعلیٰ ڈھونڈتے رہ جائیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv