تازہ تر ین

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور بلاول بھٹو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ نے بلاول بھٹوزرداری سے ٹیلی فون رابطہ کیا جس کی تصدیق وزیر خارجہ نے اپنے ٹویٹ پر کی۔
انہوں نے ٹویٹر پرلکھا کہ آج امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن سے بات چیت ہوئی، ہم نے باہمی تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے پر انہیں مزید مضبوط بنانے کے لئے باہمی رابطوں میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر خارجہ نے مزید لکھا کہ باہمی تعلقات کی مضبوطی کے لئے تجارت، توانائی، صحت عامہ اور سیکیورٹی کے شعبوں میں رابطوں میں توسیع کی جائے گی، ہمیں اپنے عوامی سطح کے اور بزنس ٹو بزنس رابطوں کو فروغ دینا چاہیے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv