تازہ تر ین

انصاف فوڈ کارڈ: خیبرپختونخوا میں 10 لاکھ گھرانوں کو مفت راشن

پشاور: (ویب ڈیسک) کم آمدنی والے خاندانوں کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا اقدام، کم آمدنی والے گھرانوں کو مفت راشن کی فراہمی کے لئے فوڈ کارڈ اسکیم کا اجراء کر دیا گیا۔
25 ہزار سے کم ماہانہ آمدنی والے گھرانوں کو اشیائے خورنوش کی خریداری کیلئے نقد رقم دی جائیگی، انصاف فوڈ کارڈ اسکیم کے ذریعے مستحق خاندانوں کو ماہانہ 2100 روپے دئیے جائیں گے، اسکیم سے 50 لاکھ افراد اور 10 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے،اس پراجیکٹ پر سالانہ26 ارب لاگت آئیگی۔
اسکیم پر عملدرآمد کیلئے محکمہ خوراک اور بینک آف خیبر کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے، وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ فوڈ کارڈ اسکیم پی ٹی آئی حکومت کا ایک اور تاریخی اور غریب پرور منصوبہ ہے، صوبائی حکومت نے مستحق لوگوں کو سپورٹ فراہم کرنے کا ایک اور وعدہ پورا کیا۔
ابتدائی طور پر کم آمدنی والے 10 لاکھ گھرانوں کو مدد فراہم کی جائے گی، اگلے مرحلے میں مزید خاندانوں کو اسکیم میں شامل کیا جائے گا جبکہ یکم جولائی سے اسکیم کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv