تازہ تر ین

راشد خان ٹی20 کرکٹ میں ایک اور اعزاز حاصل کرنے کے قریب

لاہور: (ویب ڈیسک) افغان کرکٹر راشد خان ٹی20 کرکٹ میں ایک اور اعزاز حاصل کرنے کے قریب پہنچ گئے۔
افغان اسپنر راشد خان کو ٹی20 کرکٹ میں 450 وکٹیں حاصل کرنے سے محض 4 وکٹ دور ہیں، لیگ اسپنر نے رواں آئی پی ایل سیزن میں 27.36 کی ایورج سے 11 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی ہے جبکہ 6.40 کی اوسط سے رن دیئے ہیں۔
راشد خان نے ٹی20 کرکٹ چار وکٹیں لے کر 450 وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے تیسرے بولر بن جائیں گے، اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے ڈوین براوو اور جنوبی افریقی کرکٹر عمران طاہر یہ اعزاز اپنے نام کرچکے ہیں۔
افغان کرکٹر نے 322 ٹی20 میچوں میں 446 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں جبکہ انکی بہترین بولنگ 17 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنا ہے۔
واضح رہے کہ افغان اسپنر ٹی20 کیرئیر میں اپنے چھکوں کی سنچری سے محض دو چھکوں کے فاصلے پر ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv