تازہ تر ین

مون سون کی معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان، سیلاب کا خدشہ ہے: شیری رحمان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) شیری رحمان نے کہا ہے کہ مون سون کی معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان، سیلاب کا خدشہ ہے، متعلقہ حکام تمام تر پیشگی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی و سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ قومی اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام اور متعلقہ مقامی حکام مون سون کی معمول سے زیادہ بارشوں کے ممکنہ تباہ کن اثرات سے نمٹنے کے لیے تمام تر پیشگی احتیاطی تدابیر اختیار کریں، ‏اس سال ملک کے بیشتر حصوں اور شمالی حصوں میں معمول سے زیادہ درجہ حرارت اور بارشوں کا امکان ہے، سیلاب اور تیز بارشوں سے لوگوں کی زندگیوں اور معاش کے ساتھ ساتھ عوامی انفراسٹرکچر کو بھی شدید خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ‏جنوبی ایشیائی موسمیاتی آؤٹ لک فورم کی رپورٹ کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں آئندہ چار ماہ کے دوران معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے، بارشوں سے سیلاب کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے، ‏رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ مون سون کے موسم کے دوران معمول سے زیادہ درجہ حرارت کے نتیجے میں برف پگھلنے میں اضافہ ہو سکتا ہے، اس کے نتیجے میں علاقے میں سیلاب اور گلاف کے واقعات رونما ہو سکتے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv