تازہ تر ین

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی: قائد ایوان کے انتخاب کے کیس پر سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

مظفر آباد: (ویب ڈیسک) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب کے کیس پر سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق گزشتہ روز سپیکر کی رولنگ پر اسمبلی کی کاروائی کالعدم قرار جبکہ ہائی کورٹ کا حکم امتناعی بھی خارج کر دیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس سعید اکرم، جسٹس خواجہ محمد نسیم، جسٹس محمد یونس اور جسٹس رضا علی خان نے تحریک انصاف کی اپیل پر کیس کی سماعت کی۔ وکلاء نے دلائل مکمل کئے جبکہ سعید اکرم نے فل بینچ کا فیصلہ پڑھ کر سنایا۔ سپریم کورٹ نے سپیکر اسمبلی کی 15 اپریل کی قائد ایوان کے انتخاب کی کاروائی کو کلعدم قرار دیا۔
سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کے لئے بلائے گئے اجلاس میں نئے قائد ایوان کا انتخاب نہیں ہوسکتا۔ سپریم کورٹ نے سیکرٹریٹ قانون کو ہدایت دی کہ صدر آزاد کشمیر کو نئے قائد ایوان کے لئے الگ سے اجلاس بلانے کی تحریک کرے۔ سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کی جانب سے 15 اپریل کے اسمبلی کی کاروائی پر حکم امتناعی بھی خارج کر دیا گیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv