تازہ تر ین

پی آئی اے کا سڈنی کیلیے براہ راست پروازوں کا اعلان

کراچی: قومی ایئر لائن پی آئی اے نے رواں ماہ سے آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے لیے براہ راست پروازوں کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔

پی آئی اے کے مطابق سڈنی کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز 22 اپریل سے کیا جائے گا، براہ راست پروازیں جمعہ کو لاہور تا سڈنی اور سڈنی تا لاہور اتوار کو آپریٹ ہوں گی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ 8 شہروں کے لیے آسٹریلین ایئر لائن کے ساتھ انٹر لائن ٹکٹ کا بھی انتظام کیا گیا ہے، انٹر لائن معاہدے سے سڈنی سمیت 8 مقامات کو قابلِ رسائی بنایا گیا ہے، ایڈیلیڈ، برسبین، کینبرا، بالینابائرن، ہوبارٹ، کیرنز اور پرتھ شامل ہیں۔

اس سے قبل ترجمان پی آئی اے نے کہا تھا کہ سڈنی کے لیے براہ راست پروازوں سے وقت کی بچت کے ساتھ ساتھ مسافروں کو سامان کی مد میں بھی سہولت دی جا رہی ہے۔

ترجمان کے مطابق سڈنی کے لیے اکانومی کلاس کے مسافروں کو 45 کلو گرام جب کہ ایگزیکٹو اکانومی کلاس کے مسافروں کو 55 کلوگرام سامان لے جانے کی اجازت ہوگی۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے فلائٹ آپریشنز کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کا جائزہ لیتے ہوئے مارکیٹنگ اور فرنٹ لائن ٹیموں کو مسافروں کو بہترین خدمات فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

پی آئی اے نے ایوی ایشن انڈسٹری کو درپیش کرونا پابندیوں میں نرمی کے بعد اپنے نیٹ ورک کو وسعت دینے کا منصوبہ بنایا اور حال ہی میں کراچی اور لاہور سے باکو کے لیے پروازیں شروع کی گئی ہیں



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv