تازہ تر ین

گوجرانوالا: شادی کی تقریب میں گولی لگنے سے حاملہ خاتون جاں بحق

گوجرانوالا: (ویب ڈیسک) شادی کی تقریب کے دوران گولی لگنے سے حاملہ خاتون زندگی کی بازی ہار گئی۔
گوجرانوالہ کے تھانہ دھلے کے علاقے میں شادی کا گھر ماتم میں تبدیل ہو گیا، شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ ہوئی، اس دوران گولی لگنے سے حاملہ خاتون نگینہ بی بی جاں بحق ہو گئی۔
پولیس کے مطابق عدنان نامی نوجوان کی شادی تھی جہاں اس کے دوست فائرنگ کر رہے تھے۔ گولی لگنے سے دلہے کی چچا زاد بہن جاں بحق ہو گئی۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv