تازہ تر ین

اس وقت گورنر راج لگانا پاگل پن ہوگا: سعید غنی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ اس وقت گورنر راج لگانے کا کوئی سبب نہیں اور گورنر راج لگانا پاگل پن ہوگا۔
سندھ میں گورنر راج لگانے کے حوالے سے شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ اگر کسی صوبائی حکومت کی کارکردگی پر گورنر راج لگانا ہے تو پنجاب اور کے پی میں لگائیں، سندھ حکومت تمام حکومتوں سے بہتر کارکردگی دکھا رہی ہے، عدم اعتماد سے بچنے کے لئے گورنر راج لگا کر کوئی فائدہ نہیں ہوگا، حکومت کی خواہش ہے تو پوری کر لیں، ہم انہیں بتا دیں گے کہ یہ اتنا آسان نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ خواہش ایک شکست خوردہ شخص کی ہوسکتی ہے، حکومت کے چند دن باقی ہیں، اس وقت ایسا کر کے اپنی شکست تسلیم کرنے کے مترادف ہوگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv