تازہ تر ین

وزیراعظم عمران خان کو سندھ میں گورنر راج لگانا پڑے گا: شیخ رشید

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو اب سندھ میں گورنر راج لگانا پڑے گا۔
انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں سندھ میں گورنر راج نافذ کردینا چاہئے، سندھ ہاؤس ایکسپوز ہوگیا ہے، سندھ کے پیسوں کو اراکین اسمبلی کی خرید و فروخت کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ آج قوم اور ساری دنیا دیکھ رہی ہے کہ ایک طرف چور، اچکے اور لوٹ مار کرنے والے اپنی لوٹی ہوئی دولت کو بچانے کیلئے ایک ہوگئے ہیں، کبھی وہ قومی حکومت اور کبھی ٹیکنو کریٹ حکومت کی بات کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ساری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، 27 تاریخ کو عوام کا سمندر ڈی چوک آئے گا، عمران خان کو سندھ میں گورنر راج لگانے کا مشورہ دیا ہے، یہ جمہوریت کیخلاف سازش ہے، جو اپنے ضمیر سے ووٹ دینے آنا چاہتا ہے وہ بے شک آئے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ سندھ ہاؤس میں پولیس لانچ نہیں کررہے، یہ لوگ پیسوں کی لالچ میں گئے ہیں، یہ جانیں اور ان کے علاقوں کے لوگ جانیں، یہ بکنے اور بکنے والے لوگ ہیں، انہیں بے نقاب کرنے پر تمام چینل کا مشکور ہوں۔
صحافیوں کے سوال پر انہوں نے کہا کہ عمران خان گورنر راج لگا سکتے ہیں، میں نے اپنی بات کردی، اب فیصلہ ان کے ہاتھ میں ہے، تحریک عدم اعتماد کیلئے اجلاس 31 مارچ یا یکم اپریل کو ہوسکتا ہے۔
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ 23 مارچ کو عظیم ترین فوج کی ریلی ہے، 25 مارچ کے بعد شیخ رشید، میڈیا ہوگا اور عمران کی سپورٹ ہو گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv