تازہ تر ین

عمران خان گالی گلوچ کرتا ، وزیراعظم سے ہاتھ ملانے کی خواہش نہیں: شہباز شریف

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے ہاتھ ملانے کی خواہش نہیں ہے، عمران خان ہاتھ ملانے اور اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں، دن رات جھوٹ، گالی گلوچ کرتا ہے، ہمیں بھی اس سے کوئی بات کی ضرورت نہیں، تبدیلی کے نعرے لگا کر پاکستان کو معاشی طور پرتباہ کر دیا گیا۔
اپنے ایک بیان میں قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ سفارتی طور پر بھی پاکستان کو تنہا کر دیا گیا ہے، امریکا کے ساتھ تعلقات میں اتار چڑھاؤ آیا لیکن ’ابسولیٹلی ناٹ‘ کہنے کی کیا ضرورت تھی، امریکا نے تو اڈے مانگے ہی نہیں تھے، پوائنٹ یہ ہے کیا پدی اورکیا پدی کا شوربا، پاکستان میں ڈاکہ زنی کے سارے ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں، بے جا الزامات نہیں لگا رہا، ایک ہی مثال دیتا ہوں گیس کی قیمت مارکیٹ میں 3 ڈالر اور مہنگا ترین تیل خریدا گیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مجھ پر چین کے ساتھ معاہدوں پر کرپشن کے الزام لگائے، شواہد نہیں دیئے، چینی، ادویات پر اربوں روپے کے ڈاکے مارے گئے، پی ٹی آئی رہنما عامرکیانی نے ادویات میں اربوں کی کرپشن کی، راوی ریور پراجیکٹ کی فیزبیلٹی ہماری حکومت میں بنی، ایشین ڈویلپمنٹ کی رپورٹ کے مطابق بی آر ٹی میں اربوں کی کرپشن ہوئی، نعرہ لگایا تھا وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بناؤں گا، نوازشریف کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا، پونے چار سال پوری اپوزیشن کو دیوار سے چن دیا گیا، عمران خان کو ایماندار وزیراعظم نہ کہا جائے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv