تازہ تر ین

سندھ حکومت نے پنجاب جانے والی گندم روک دی

لاہور: (ویب ڈیسک) حکومت سندھ نے پنجاب جانے والی گندم سے بھری 70 سے زائد مال بردار گاڑیاں روک لی ہیں۔
سندھ حکومت نے پنجاب جانے والی گندم روک لی ہے، اور پنجاب سے منسلک سرحدی اضلاع میں محکمہ خوراک کی عارضی چیک پوسٹیں قائم کردی گئی ہیں۔
مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کے سرحدی اضلاع میں گندم سے لدی 70 سے زائد مال بردار گاڑیاں رات سے رکی ہوئی ہیں، جس کے باعث پنجاب کی اوپن مارکیٹ میں گندم کی طلب اور قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے، سندھ سے آنے والی گندم کی قیمت پنجاب میں ایک روز قبل تک 2300 سے لے کر 2390 روپے فی من تھی، لیکن اب سندھ کی گندم رکنے سے مقامی گندم کی قیمتوں میں فی من 30 تا50 روپے اضافہ ہو گیا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق سندھ میں گندم کی سرکاری قیمت خرید 2200 روپے فی من مقرر ہے، جب کہ پنجاب حکومت تاحال حتمی فیصلہ نہیں کر پائی، پنجاب کی مقامی گندم کے اسٹاکس نہایت کم رہ گئے ہیں، سندھ سے گندم کی آمد بحال نہ ہوئی تو پنجاب میں گندم آٹا بحران پیدا ہو سکتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv