تازہ تر ین

تقریر وزیراعظم کی نہیں، کنٹینر پر کھڑے ہارے ہوئے انسان کی تھی: حمزہ شہباز

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف نے عمران خان پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک جمع ہوتے ہی وزیراعظم بدزبانی اور تضحیک پر اتر آئے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا کہ کی جانے والی تقریر وزیراعظم پاکستان کی نہیں بلکہ کنٹینر پر کھڑے ایک ہارے ہوئے انسان کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ اب ملک کو نااہلی اور کرپشن کی دلدل میں ڈبونے کا حساب دینے کا وقت ہے۔ انہوں ںے کہا کہ اب عوام کو مایوسی، غربت اور مہنگائی کی پاتال میں دھکیلنے کے حساب دینے کا بھی وقت ہے۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ اس وقت اپوزیشن ملک کو اس آسیب سے چھٹکارا دلوانے کے لیے پوری طرح یکسو ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اقتدار سے محرومی کے خوف نے وزیراعظم کو بوکھلا دیا ہے۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے کہا کہ اسی
بوکھلاہٹ میں ملک کی رہی سہی خارجہ پالیسی کو بھی داؤ پر لگا دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جھوٹے الزامات اور کیسز کی حقیقت عوام پر عیاں ہو چکی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv