تازہ تر ین

حکومت کا صنعتوں کے فروغ کیلئے پیکج لانے کا اعلان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے ملک میں صنعتوں کے فروغ کیلئے پیکج لانے کا اعلان کردیا ہے۔
وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری لے لی گئی اور ملک میں نئی صنعتیں لگانے کیلئے ٹیکس مراعات دی جائیں گی۔
دستاویز کے مطابق بیمار صنعتوں کی بحالی کیلئے ٹیکس مراعات دی جائیں گے، ڈکلیئرڈ اثاثہ بیرون ملک سے پاکستان لانے پر بھی مراعات دی جائیں گی، نئی صنعتیں لگانے پر 5 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا، سرمایہ کاروں سے ذرائع آمدن نہیں پوچھے جائیں گے، بیمار صنعتوں کی بحالی کیلئے ٹیکس نقصانات کو ایڈجسٹ کیا جائے گا۔
دستاویز میں مزید بتایا گیا کہ بیمار صنعتوں کے ٹیکس نقصانات کو اگلے 3 سال کیلئے ایڈجسٹ کیا جائے گا، ڈکلیئرڈ اثاثہ بیرون ملک سے پاکستان منتقل کرنے پر ٹیکس مراعات ملیں گی اور اووسریز پاکستانیز کو سرمایہ کاری پر 100 فیصد ٹیکس کریڈٹ دیا جائے گا، ریزیڈینٹ اور نان ریزیڈینٹ پاکستانیز 100 فیصد ٹیکس کریڈٹ کے حقدار ہونگے اور 100 فی صد ٹیکس کریڈٹ اگلے 5 سال کیلئے ہوگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv