تازہ تر ین

وزیراعظم عمران خان کا عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی رابطہ مہم کے تحت پی ٹی آئی گلی گلی اور کوچہ کوچہ دکھائی دے گی۔
انہوں نے یہ بات وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ سی ای سی کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتائی۔
انہوں نے بتایا کہ سی ای سی اجلاس میں پارٹی امور کا جائزہ لیا گیا، بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بورڈ کی تشکیل کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کرے گا۔
وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ ملک بھر میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہیں اور عوام کو حکومت کی کارکردگی سے آگاہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سیاسی حکمت عملی کے تحت عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم 9 فروری کو فیصل آباد میں صحت کارڈ تقسیم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ کے ذریعے شہری 10 لاکھ روپے تک کا مفت علاج کروا سکتے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار وزیراعظم نے براہ راست عوام کو صحت سہولت فراہم کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کامیاب دورہ چین پر سی ای سی نے وزیراعظم کو مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ مشترکہ اعلامیے میں تمام معاملات کا بڑی گہرائی سے احاطہ کیا گیا ہے لیکن وزیراعظم کے دورے کے حوالے سے غیر ضر وری تنقید کی گئی ہے۔
فرخ حبیب نے کہا کہ سی پیک سے پاکستان، چین کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور خصوصی اقتصادی زونز کے قیام سے صنعتوں کو فروغ ملے گا۔
میڈیا بریفنگ میں فرخ حبیب نے کہا کہ سڑکوں پر گھسیٹنے اور پیٹ پھاڑنے والے بیانات کی حقیقت عوام کے سامنے آ چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 23 مارچ کو اسلام آباد میں او آئی سی کا خصوصی اجلاس ہو رہا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv