تازہ تر ین

کرپشن کے خاتمے کا وعدہ پہلے 90 دن میں پورا کردیا تھا، وزیراعظم

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کرپشن کے خاتمے کا وعدہ پہلے 90 دن میں پورا کردیا تھا، موجودہ دور حکومت میں کوئی مالی اسکینڈل سامنے نہیں آیا۔
وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، جس میں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ، صحت کارڈ اور شہباز شریف کے خلاف کیسز پر بات چیت کی گئی۔ وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ٹرانسپرنسی رپورٹ کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رپورٹ میں مالی کرپشن کا کوئی ذکر نہیں ہے، صرف قانون کی حکمرانی سے متعلق معاملات کو ہائی لائٹ کیا گیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خاتمے کا وعدہ پہلے 90 دن میں پورا کردیا تھا، موجودہ دور حکومت میں کوئی مالی اسکینڈل سامنے نہیں آیا، سابقہ ادوار میں پانامہ جیسے بڑے بڑے اسکینڈل سامنے آتے رہے، وزرا شہباز شریف کے کرپشن کیسز اور منی لانڈرنگ کے معاملات کو مزید اجاگر کریں، عوام کو بتایا جائے کہ شریف خاندان نے کس طرح چپڑاسییوں اور کلرکوں کے نام پر منی لانڈرنگ کی۔
وزیراعظم نے ترجمانوں کو مزید کہا کہ صحت کارڈ جیسی بڑی سہولت کے حوالے سے عوام کو آگاہ کریں، عوام کو بہترین معاشی اشارے بارے آگاہ کیا جائے، بین الاقوامی اداروں کی معیشت بارے رپورٹوں کو بھی بتایا جائے، کوئی بڑا واقعہ رونما نہ ہوا تو معیشت مزید بہتر ہو گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv