تازہ تر ین

پاکستان میں کرپشن مزید بڑھ گئی، انڈیکس 124 سے 140 ویں نمبر پر آگیا: ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے 180 ممالک کا کرپشن پر سیپشن انڈیکس جاری کر دیا۔ جس کے مطابق پاکستان میں کرپشن مزید بڑھ گئی۔
ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ کے مطابق پاکستان کرپشن رینکنگ میں 16 درجے اوپر چلا گیا، کرپشن پر سیپشن انڈیکس میں پاکستان دنیا میں 140 ویں نمبر پر آگیا، 2020 میں پاکستان کا نمبر دنیا میں 124 واں تھا، 2020 میں کرپشن پر سیپشن انڈیکس میں پاکستان کا اسکور 31 تھا، 2021 میں کرپشن پر سیپشن انڈیکس میں پاکستان کا اسکور 28 ہوگیا۔ کرپشن پر سیپشن انڈیکس میں اسکور کم ہونا کرپشن میں اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv