تازہ تر ین

مری میں شدید برفباری کی پیش گوئی

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کی جانب سے جمعہ کی رات سے پیر کی صبح تک مری میں شدید برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
سی ٹی او راولپنڈی کی جانب سے سیاحوں کی حفاظت اور سہولت کے لیے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
سی ٹی او راولپنڈی کا کہنا ہے کہ سیاحوں کی سہولت کیلئے ٹر یفک و ضلعی پولیس کی اضافی نفری تعینات ہے، مری میں 8 ہزار سے زائد گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ہو گی۔
سی ٹی او راولپنڈی کے مطابق شام 5 بجے سے صبح 5 بجے تک سیاحوں کے داخلہ پرمکمل پابندی ہو گی،شہر کے داخلی راستوں پرخصوصی چیکنگ و آگاہی پکٹس قائم کی گئی ہیں۔
لائسنس ہولڈر ڈرائیورز کو ہی مری جانے کی اجازت دی جائے گی، مری میں تقریباً 3500 گاڑیوں کی پارکنگ کی گنجائش ہے۔
سی ٹی او راولپنڈی کے مطابق سیاحوں کی سہولت کیلئے اضافی گاڑیوں کو سنگل سائیڈ پر پارک کرایا جاتا ہے، سیاح کسی مسئلے کی صورت میں ہیلپ لائن 03097770598پر رابطہ کریں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv