تازہ تر ین

کورونا کا پھیلاؤ، اسلام آباد کے 9 سرکاری تعلیمی ادارے بند کرنے کے احکامات

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث اسلام آباد کے 9 سرکاری تعلیمی اداروں کو فوری طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔
اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں کورونا کا پھیلاؤ تیزی کے ساتھ جاری ہے ، وفاقی دارالحکومت میں مزید 9 سرکاری تعلیمی اداروں میں کورونا کے 21 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کورونا مثبت کیسز والے تعلیمی اداروں کو فوری بند کرنے کے لیے ڈی ایچ او نے انتظامیہ کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی جانب سے جاری کردہ مراسلہ کے مطابق کورونا کیس رپورٹ ہونے والے تعلیمی اداروں کو فوری بند کیاجائے ، تعلیمی اداروں کو آئندہ احکامات تک بند رکھا جائے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ 4 روز میں 19 سرکاری تعلیمی اداروں میں کورونا کے 49 کیس رپورٹ ہوئے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv