تازہ تر ین

بجٹ میں اعلان کردہ اقدامات سے ملکی معیشت حقیقی معنوں میں مضبوط ہوگی، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور:  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بجٹ میں اعلان کردہ اقدامات سے ملک میں معیشت حقیقی معنوں میں مضبوط ہوگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بہترین، متوازن اور عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیراعظم عمران خان، وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں معاشی ٹیم نے پائیدارترقی کے لئے دو رس اقدامات کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے بجٹ تقریر کے دوران غیر مہذب اورغیر جمہوری رویے کا مظاہرہ کیا۔ اپوزیشن کے پاس اس بہترین بجٹ پر تنقید کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں اس سے بہتر بجٹ پیش نہیں کیا جا سکتا۔ عام آدمی کو ریلیف اور سہولتیں دی گئی ہیں۔ بجٹ میں غریب اور کم وسیلہ طبقات پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا گیا۔ وفاقی حکومت کے عوام دوست اور غریب پرور بجٹ سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گ



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv