تازہ تر ین

آئی جی پنجاب کا کریمنل کیسز والے افسران کو عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ

اہور: آئی جی پنجاب انعام غنی نے کریمنل کیسز والے ایس ایچ اوز کو عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا،آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ کریمنل کیسز والے ایس ایچ اوز کو کل تک عہدوں سے ہٹا دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق  آئی جی پنجاب  انعام غنی کا بڑا فیصلہ، کریمنل کیسز والے ایس ایچ اوزکو عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔آئی جی پناجب انعام غنی کا کہنا ہے کہ   کریمنل کیسز والے ایس ایچ اوز کو کل تک عہدوں سے ہٹا دیا جائے، ایس ایچ او کی تعیناتیوں کومزید شفاف بنانے کے حوالے سے گائیڈ لائنز بھی جاری کردیں ۔

آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ  ایسے افسران جن کےخلاف کریمنل کیسز زیر سماعت ہیں انہیں ہرگز ایس ایچ او نہ لگایا جائے،   جن کا سروس ریکارڈ خراب ہےانہیں ہرگز ایس ایچ او نہ لگایا جائے، جس افسر نےبطور تفتیشی دو برس کام نہ کیا ہو اسے ایس ایچ اونہ لگایا جا ئے،  ایس ایچ او کو تین ماہ سے پہلے عہدے سے ہٹانے سے قبل آرپی اوز سےاجازت لینا ہوگی اور  تمام افسران  ان ہدایات کےتحت ایس ایچ او زکی تعیناتی یقینی بنائیں۔انعام غنی کا کہنا تھا کہ  گائیڈ لائنز سے انحراف پر متعلقہ افسران کو ہر صورت جوابدہ ہونا پڑے گا، کانسٹیبل سے لے کر آفیسرتک جس پرپر ایف آئی آر درج ہوگی اسے معطل کیا جائے، متعلقہ افسر مقدمہ سے بری ہونے تک معطل ہی رہے گا



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv