تازہ تر ین

حکومت کا اگست تک ایک ارب پودے لگانے کا ہدف مقرر

حکومت نے اگست تک ایک ارب پودے لگانے کا ہدف مقرر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اگست تک ایک ارب پودے لگانے کا ہدف مقرر کردیا اور چاروں صوبوں میں شجرکاری مہم کے دوران خود حصہ لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت اب تک 70 کروڑ پودے پہلے ہی لگا چکی ہے، شجر کاری مہم میں 35 کروڑپودے فروری سے اگست تک لگائے جائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان ہفتہ وار ایک ایک صوبے میں شجر کاری کی تقریب میں شریک ہونگے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبوں میں شجر کاری تقاریب کا مقصد لوگوں میں پودے لگانے کا رجحان پیدا کرنا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے شیڈول ترتیب دےدیا، عمران خان جلد سندھ میں مینگروز سے متعلق تقریب میں شریک ہوں گے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم پاکستان پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں زیتون کے پودوں کی شجرکاری مہم میں بھی حصہ لیں گے۔

 اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں آب وہوا کی مناسبت سے پودے لگائے جائیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv