تازہ تر ین

پی ڈی ایم کا الٹی میٹم مسترد، وزیراعظم استعفیٰ نہیں دیں گے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے الٹی میٹم کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم استعفیٰ نہیں دیں گے اور اسمبلیاں تحلیل نہیں کی جائیں گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف نظر میں یہ ایک بے معنی سی سرگرمی تھی، ایک حجت تمام کی گئی کیونکہ وہ اعلان کر چکے تھے کہ 13 تاریخ کو ہم لاہور میں ایک تاریخ ساز جلسہ منعقد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں واضح طور پر کہہ رہا ہوں کہ پی ڈی ایم کی صفوں میں استعفوں پر اتفاق نہیں ہے اور یہ میں آپ کو سنی سنائی بات نہیں بلکہ اندر کی بات کہہ رہا ہوں، ان کے اندر آج بھی یہ واضح نہیں ہے کہ استعفے دینے ہیں یا نہیں دینے ہیں یا کب دینے ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ جہاں تک پیپلز پارٹی کا تعلق ہے تو ابہام ہے، ان کی حکمت عملی بھی واضح نہیں ہے، اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ پیپلز پارٹی میں جو فیصلہ کن قوت ہے وہ نہ جلسے میں تھی، نہ پی ڈی ایم کے اجلاسوں میں تھی اور وہ فیصلہ کن قوت آصف علی زرداری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک مثال ہے کہ ہاتھی کے دانت دکھانے کے اور، کھانے کے اور تو بلاول تو دکھانے کے لیے ہے، فیصلہ بلاول نہیں کرتا، پیپلز پارٹی کے فیصلے آج بھی آصف علی زرداری کرتے ہیں، ان کا اندرونی حلقہ اچھی طرح جانتا ہے کہ بااختیار کون ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ میں واضح طور پر کہہ رہا ہوں کہ پیپلز پارٹی نے ابھی تک فیصلہ نہیں کیا، ہو سکتا ہے کہ سوچ رہے ہوں، فیصلہ کوئی نہیں ہو سکا۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی دوسری بڑی جماعت مسلم لیگ(ن) ہے، وہ استعفوں کے ایشو پر تقسیم ہے اور اس مسئلے پر ان میں واضح دو دھڑے دکھائی دے رہے ہیں، ایک سوچ شہباز شریف کی ہے اور دوسری مریم نواز کی ہے اور دونوں سوچوں میں ایک خلا ہے اور وہ ابھی تک یکجا نہیں ہو پائے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv