تازہ تر ین

وزیراعلیٰ کو محمود اچکزئی کی پنجاب داخلے پر پابندی عائد کرنی چاہیے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو پارلیمان میں مذاکرات کی پیش کش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کہیں نہیں جا رہے ہیں۔

اسلام آباد میں معاون خصوصی شہباز گل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ لاہور نے پی ڈی ایم کے جلسے کو ناکام بنایا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپوزیشن سے کہنا چاہتے ہیں کہ اپنی ٹکراؤ کی پالیسی پر نظر ثانی کریں، عمران خان اور حکومت کہیں نہیں جارہی ہے اور نہ ہی آپ بھیج سکتے ہیں، اس کے باوجود ہم سمجھتے ہیں کہ مذاکرات اور رابطوں کے دروازے کھلے رہنے چاہئیں، آئیے بات کرتے ہیں اور اگلے چلتے ہیں۔

ایک سوال پر فواد چوہدری نے کہا کہ ‘میں ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کہ جس طرح محسن داوڑ کی بلوچستان میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے، وزیراعلیٰ کو اچکزئی کی پنجاب میں پابندی عائد کردینی چاہیے، کسی جگہ کسی نے بدتمیزی کردی تو مسئلہ ہوگا، بہتر ہے اس پر قانونی اقدام ہو’۔

حکومت کے اپوزیشن کے رابطے سے متعلق انہوں نے کہا کہ ‘اسپیکر صاحب نے سب کے سامنے دعوت دیا تھا، وزیراعظم نے کہا ہے کہ مذاکرات کے لیے پارلیمنٹ بہترین مقام ہے تو اسپیکر مذاکرات کے لیے اہم ترین شخصیت بن جاتے ہیں’۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv