تازہ تر ین

نواز شریف کو باہر بھیجنے کافیصلہ وفاق اور صوبائی حکومت نے کیا: رانا ثناء اللہ

لاہور:  پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کو باہر بھیجنے کافیصلہ وفاقی اور صوبائی حکومت نے کیا، لیگی قائد کے خلا ف جعلی سازی کا بیان بے بنیاد ہے۔

شیخ رشید کے بیان پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ نواز شریف کا نظام کو بیوقوف بنانے کا بیان بے بنیاد ہے، لیگی قائد کو حکومت نے میڈیکل رپور ٹ کی روشنی میں باہر جانے کی اجازت دی۔

انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ کے جلسے سے سلیکٹڈ ٹولے کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، کرائے کے ترجمانوں کا شکریہ جو دن رات پی ڈی ایم جلسوں کی پبلسٹی کررہے ہیں۔

لیگی رہنما کا کہناتھا، شیخ رشید اپنے دور میں ہونے والے ٹرین حادثات اور خسارے کا جواب دیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv