تازہ تر ین

افغانستان میں دھماکہ، 13 افراد جاں بحق

فغانستان میں دھماکے سے 13افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق افغان صوبے ننگر ہار میں کار بم دھماکے میں  13افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی  ہوگئے ہیں۔

دھماکہ ضلع غنی خِل میں ضلعی گورنر کے کمپاؤنڈ  میں ہوا۔

ننگرہار کے گورنر کے ترجمان نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ حملہ آور ضلعی گورنر کے احاطے میں داخل ہونا چاہتے تھے لیکن سیکیورٹی فورسز نے انہیں ہلاک کردیا۔

ننگرہار صوبائی کونسل کے رکن عبید اللہ شنواری نے کہا کہ حملے میں ہلاک ہونے والوں میں کم از کم آٹھ عام شہری ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv