تازہ تر ین

پنجاب کے شوگر ملز مالکان پر کاشتکاروں کا 10ارب روپے کا سود واجب الادا

لاہور: پنجاب میں شوگر ملرز پر گزشتہ دہائی کے دوران کاشتکاروں کو دی گئی مؤخر شدہ ادائیگیوں پر سود کے لگ بھگ 10 ارب روپے واجب الادا ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق پنجاب کے کین کمشنر محمد زمان وٹو نے دعویٰ کیا کہ میرے دفتر کے حساب کتاب کے مطابق صوبے میں شوگر ملوں کے گزشتہ 10 برسوں میں کاشتکاروں کو کی جانے والی تاخیر سے ادائیگی پر مجموعی طور پر 10 ارب روپے واجب الادا ہیں۔

 گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب شوگر فیکٹریز کنٹرول قانون نے ملز مالکان کو پابند کیا تھا کہ اگر خریداری کے 15دن کے اندر وہ کاشتکاروں کو رقم ادا نہیں کریں گے تو انہیں 11فیصد کی شرح سے رقم ادا کرنی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ 24 ستمبر کو شوگر فیکٹریز کنٹرول آرڈیننس کے اجرا تک یہ خلاف ورزی ناقابل شناخت تھیں اس لیے ملز مالکان اس معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے تھے اور تاخیر سے ادائیگی کے لیے کاشتکاروں کو سود کے طور پر ایک پیسہ بھی ادا نہیں کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون میں ترمیم کے بعد خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر رجسٹر کی جا سکتی ہے اور کاشتکاروں کو ان کا جائز حق مل سکتا ہے۔

ادائیگی کے اعداد و شمار جمع کرنے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بیشتر فیکٹریوں کی انتظامیہ نے پنجاب شوگر فیکٹریز کنٹرول قانون 1950 کے رول 16 کی ذیلی شق10 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھی اعداد و شمار فراہم کرنے سے انکار کردیا تھا اور کین کمشنر کو لکھے گئے خط میں بنیادی حقوق کا بہانہ بنا کر اس کے پیچھے پناہ لینے کی کوشش کی تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv