تازہ تر ین

وزیراعظم کا کشمیر کے حق میں آواز اٹھانے پر ترک صدر سے اظہار تشکر

اسلام آباد(ویب ڈیسک): وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں کشمیر کے حق میں آواز اٹھانے پر ترک صدر سے اظہار تشکر کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر کے حق میں آواز اٹھانے پر ترک صدر رجب طیب اردگان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کے حقوق کی حمایت میں ایک بار پھر آواز اٹھانے پر صدر اردگان کے دل کی گہرائیوں سے معترف ہیں، حق خودارادیت کی جدوجہد میں ترکی کی اٹل حمایت کشمیریوں کی آواز کو مزید مضبوط بناتی ہے۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv