تازہ تر ین

آواران میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک : سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع آواران میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا ہے جس کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کا خفیہ ٹھکانہ، لاجسٹک بیس سمیت تباہ کر دیا گیا ہے۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے اسلحے کا بڑا ذخیرہ اور مواصلاتی آلات بھی برآمد کر لئے ہیں، جبکہ دہشت گردوں کے کئی خفیہ ٹھکانے اور انتظامی کیمپ تباہ کر دیئے گئے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv