تازہ تر ین

پاکستان، سعودی عرب کیساتھ اسٹریٹیجک شراکت داری کیلئے پرعزم ہے

سعودی وزیرمملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے وزیرخارجہ شاہ محمود سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ٹیلیفونک رابطے کے دوران  دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی نے سعودی وزیرمملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا  کہ پاک سعودی برادرانہ مراسم دہائیوں پر محیط ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب کےساتھ اسٹریٹیجک شراکت داری فروغ دینے کیلئے پُرعزم ہے۔

خبررساں ادارے کے مطابق عادل الجبیر نے امارات کے وزیرخارجہ شیخ عبدﷲ بن زاید آل نہیان، بحرینی وزیر خارجہ عبداللطیف بن راشد الذیانی اور یمنی وزیر خارجہ  سے بھی ٹیلیفونک رابطے کیے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv