تازہ تر ین

پاکستان میں عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام سے منا ئی جا رہی ہے

ویب ڈیسک : پاکستان بھر میں مسلمان آج عیدالاضحی مذہبی عقیدت و احترام سے منا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں مساجد، عیدگاہوں اور کھلے میدانوں میں نماز عید کے اجتماعات میں امت مسلمہ، مقبوضہ کشمیر، ملک کی ترقی و خوشحالی اور عالمی وبا کورونا وائرس کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

عید کی نماز کے بعد شہرشہر،گاؤں گاؤں سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی جارہی ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں قائم مویشی منڈیوں میں اب بھی کئی بیوپار اپنے جانوروں کے لئے خریداروں کے انتظار میں ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے کورونا کے باعث اجتماعات سے گریز کرنے اور اجتماعی قربانی کی ہدایت کر رکھی ہے، حکومت نے کورونا سے بچاؤ کے حوالے سے ایس او پیز بھی جاری کئے ہیں۔

حکومتی ہدایات کے پیش نظر نمازعید الاضحیٰ سماجی فاصلوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ادا کی گئی جبکہ نمازیوں کی جانب سے منہ پر ماسک پہننے کا بھی اہتمام کیا گیا۔

طبی ماہرین کے مطابق اگرعید الاضحیٰ کے موقع پر احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی گئیں اور کورونا وائرس میں اضافہ ہوا تواس کی ریکوری میں کم از کم دو ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv