تازہ تر ین

کوئٹہ کا قدیم گردوارہ 73سال بعد سکھ برادری کے سپرد

دیگر عبادت گاہوں کو بھی بحال کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک : کوئٹہ میں 200 سال پرانا قدیم گردوارہ 73 سال بعد دوبارہ سکھ برادری کے حوالے کر دیا گیا۔

شہر کے وسط میں مسجد روڈ پر واقع گرو سنگھ سبھا گردوارے کی عمارت کو قیام پاکستان کے بعد سکھوں کی نقل مکانی کے باعث اسکول میں تبدیل کردیا گیا تھا۔

چیئرمین سکھ کمیونٹی بلوچستان جسبیر سنگھ کہتے ہیں کہ سکھ کمیونٹی کے لیے کرشمہ ہوگیا۔ حکومت پاکستان کی طرف سے کوئٹہ شہر میں گودوارہ کھولا گیا جو کہ ہم پر بہت بڑی مہربانی کی گئی۔

گردوارہ کی بحالی کے بعد نہ صرف کوئٹہ بلکہ بلوچستان کے مختلف شہروں سے سکھ مذہب کے لوگ یہاں آکر عبادت کرتے ہیں۔ صوبائی حکومت نے صوبے میں اقلیتی مذاہب کی قبضہ کی گئیں دیگر درجنوں عبادت گاہوں کو بھی بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بلوچستان کی سکھ کمیونٹی نے گردوارے کی بحالی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کو پاکستان میں مذہبی ہم آہنگی کی بہترین مثال قرار دیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv