تازہ تر ین

پب جی گیم کی بحالی پر گیمرز وقار زکا کے شکر گزار، ٹوئٹر پر ٹرینڈ بن گیا

(ویب ڈیسک)پاکستان میں مقبول آن لائن پب جی گیم بحال ہوگیا ہے جس پر نوجوان  سوشل میڈیا پر ٹی وی میزبان اور یوٹیوبر  وقار زکا کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔پی ٹی اے نے یکم جولائی کو ’پب جی‘ گیم پر عارضی طور پر پابندی عائد کی تھیاس پر پی ٹی اے نے وضاحت دی تھی کہ معاشرے کے مختلف طبقات کی جانب سے آن لائن گیم پلیئرز ان نون بیٹل گراؤنڈز (پب جی) کے خلاف متعدد شکایات کو مد نظر رکھتے ہوئے گیم پر عارضی طور پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پی ٹی اے کے اس فیصلے کے خلاف سوشل میڈیا پر سب سے پہلے وقار زکا نے آواز اٹھائی تھی اور اس پر سے پابندی ہٹانے کے لیے پٹیشن بھی دائر کی تھی۔وقار زکا نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ اس فیصلے سے پاکستان میں ٹیکنالوجی کو فروغ ملنے کے بجائے نقصان پہنچ رہا ہے، یہ پاکستانی نوجوانوں کی ای اسپورٹس سے دوری کا طریقہ ہے جب کہ دنیا کہاں سے کہاں جا رہی ہے۔بعدازاں سوشل میڈیا پر گیم پر لگائی جانے والی پابندی کے حوالے سے ایک نئی بحث چھڑ گئی اور UnBanpubgInPakistan#کا ٹرینڈ مقبول ہوگیا۔ تاہم بروز جمعہ پی ٹی اے کی جانب سے دوبارہ بیان دیا گیا کہ پب جی گیم پر پابندی برقرار رہے گی لیکن اسلام آباد ہائی کورٹ نے آن لائن گیم پب جی پر پابندی ختم کرتے ہوئے اسے فوری طور پر بحال کرنے کا حکم دے دیا۔پب جی گیم کی بحالی کے بعد سے سوشل میڈیا ٹوئٹرپر#Thankyouwaqarzaka  کا ٹرینڈ سرفہرست کرنے لگ گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv