تازہ تر ین

نجی اسکولز ایسوسی ایشنز کا 15 اگست سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان

(ویب ڈیسک)ملک بھر کی نجی اسکولوں کی ایسوسی ایشن نے حکومتی فیصلے کے برخلاف 15 اگست سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا۔یہ اعلان وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آل پاکستان پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کی ایک کانفرنس کے بعد عہدیداروں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کیاکانفرنس کا انعقاد نیشنل ایسوسی ایشن فارایجوکیشن پاکستان(نافع) اور پرائیویٹ اسکولز نیٹ ورک نے کیا تھا، جس میں میں ملک بھر سے نجی اسکولوں کی نمائندہ تنظیموں نے شرکت کی اور اسکولوں کی بندش کے باعث پیدا صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔بعد ازاں تنظیموں کے رہنمائوں ہدایت اللہ خان، ڈاکٹر افضل بابر، ملک ابرار، زاہد ڈار، زعفران الہیٰ، امجد علی شاہ ، شیخ محمد اکرم، افتخار علی حیدر، کاشف مرزا ودیگر نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ 6 ماہ سے تعلیمی ادارے بند ہیں جس سے بچوں کا نقصان ہورہا ہے، لہذیا ہم 15 اگست سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھول دیں گے۔خیال رہے کہ 9 جولائی کو وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا تھا کہ ملک بھر میں 15 ستمبر سے اسکول، کالجز اور جامعات سمیت تمام تعلیمی ادارے کھول دیے جائیں گے۔نجی اسکول ایسوسی ایشن کے صدر ہدایت خان کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا زوال پذیر ہوگیا ہے اور اس کے کیسز بھی کم ہوگئے ہیں، ہم نے تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق حکومت سے مذاکرات بھی کیے مگر ہماری بات نہیں سنی گئی۔انہوں نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے اداروں پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کی تو ہم ملین مارچ کریں گے۔مزید برآں مشترکہ پریس کانفرنس میں عہدیداروں نے کہا کہ حکومتی لوگ نا اہل ہیں، ہم تحریک چلائیں گے تو حکومت دھڑام سے گر جائے گی۔ساتھ ہی وہ بولے کہ ہم ایس او پیز بنا کر اسکولز کھولیں گے، مدارس بھی کھل گئے ہیں اور انہوں نے تو امتحانات بھی کرائے ہیں۔عہدیداروں کا یہ بھی کہا تھا کہ حکو مت کی جانب سے تعلیمی ادارے بند کرنا آئین کے آرٹیکل 18کی خلاف ورزی ہے، تعلیمی اداروں کی بندش سے 5کروڑ طلبہ کا تعلیمی نقصان ہو رہا ہے، ہم نے حکومت سے بارہا مطالبہ کیا تھا کہ حفاظتی تدابیر کے ساتھ تمام تعلیمی ادارے کھولے جائیں مگر اس پر کوئی عمل نہیں کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ 90 فیصد نجی تعلیمی ادارے کرائے کی عمارتوں میں ہیں، اسکولوں کی بندش کی وجہ سے فیس جمع نہ ہونے سے ادارے کرائے، یوٹیلیٹی بلز دینے کی حالت میں نہیں ہیں۔دوران پریس کانفرنس انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کے اعلان کردہ 1200 ارب روپے میں سے نجی تعلیمی اداروں کے کرائے، یوٹیلیٹی بلز اوراساتذہ کی تنخواہوں کے لیے بھی حصہ مقرر کیا جائے جبکہ کورونا وائرس کی وجہ سے جو والدین فیس دینے کی استطاعت نہیں رکھتے حکومت کو چاہیے کہ وہ ان والدین کی طرف سے فیس کی ادائیگی کرے۔نجی اسکولز ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ہر شہری کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا آرٹیکل 25 اے کے مطابق حکومت کی اولین ذمہ داری ہے لیکن یہاں حکومت کا بوجھ نجی تعلیمی اداروں نے اٹھایا ہوا ہے اور قوم کے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کر نے میں 40 فیصد کردار ادا کر رہے ہیں۔اس موقع پر ہدایت اللہ خان کا کہنا تھا کہ اسکولز کے بند ہونے کی وجہ سے پورے ملک میں 2لاکھ 7ہزار اسکولز، 15 لاکھ اساتذہ اور ڈھائی کروڑ بچوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان ہے۔وہ بولے کے کورونا وائرس سے شدید متاثر ممالک نے اپنے اپنے تعلیمی اداروں کو کھول دیا ہے لیکن یہاں تعلیمی ادارے اب تک بند ہیں، حکومت کے غلط فیصلے کی وجہ سے ملک میں ناقابل تلافی تعلیمی بحران پیدا ہوگا۔کورونا وائرس کے دوران اسکولز کی فیسوں میں کمی کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فیسوں میں 20فیصد کمی کا نوٹیفیکیشن آئین سے متصادم ہے، نجی تعلیمی ادارے ملک میں ہزاروں غریب اور نادار طلبہ و طالبات کو مکمل فری معیاری تعلیم مہیا کر رہے ہیں جبکہ حکومت اپنے تمام تر وسائل کے باوجود معیاری تعلیم دینے سے قاصر ہے۔انہوں نے کہا کہ نجی تعلیمی ادارے 17 سے 24 اقسام کے مختلف ٹیکس حکومت کو دے رہے ہیں جبکہ ملک میں یہ تعلیمی ادارے طلبہ کی فیسوں سے ہی چلتے ہیں تاہم اب کورونا وائرس کی وجہ سے فیسز جمع نہ ہونے سے تعلیمی ادارے بند اور اساتذہ بیروزگار ہورہے ہیں، جس سے طلبہ کا مستقبل خراب ہوراہ ہے۔ساتھ ہی انہوں نے خبردار کیا کہ اگرتعلیمی ادارے نہ کھولے گئے تو ملک بھر میں 50 فیصد تعلیمی ادارے مکمل بند اور لاکھوں لوگ بیروزگار ہوجائیں گے اور اس کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کی بندش کی وجہ سے بورڈز کے امتحانات نہیں ہوئے لیکن حکومت نے امتحان کی مد میں ملک بھر کے طلبہ سے فیس وصول کی تھی، لہٰذا فیس کی مد میں وصول شدہ 25 ارب روپے واپس کیے جائیں۔ساتھ ہی انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب ایجوکیشن فنڈ اسکول کی ادائیگیاں کی جائیں اور لاہور میں گرفتار اساتذہ کو رہا کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ ان اداروں کے مسائل کو اپنا سمجھے اور انہیں دیوار سے نہ لگائے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv