تازہ تر ین

پنجاب میں طوفانی بارشیں، مکانوں کی چھتیں گرگئیں

(ویب ڈیسک)پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں سے تباہی، چھتیں گرنے کے واقعات میں متعدد افرا د جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشیں، سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ تاندلیانوالہ، فیصل آباد اور قصور میں چھتیں گرنے کے واقعات میں 15 افراد جاں بحق جبکہ متعدد شہری زخمی ہوگئے۔پنجاب کے شہر تاندلیانوالا کے گاؤں دھوپ سڑیاں میں طوفانی بارش سے مکان کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے7 افراد جاں بحق ہوگئے۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تاندلیانوالہ، فیصل آباد اور دیگر شہروں میں مکانوں کی چھتیں گرنے سے اموات پر اپنے اظہار دکھ اور افسوس ک ااظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرنے والوں کے  لئےدعائے مغفرت کی۔وعثما ن بزدارنے افسوسناک واقعات سے متعلق کمشنر تاندلیانوالہ اور فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی۔اس کے علاوہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ افسران امدادی سرگرمیوں کی خصوصی نگرانی اور زخمیوں کی دیکھ بھال کریں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv