تازہ تر ین

لاہور : کرونا فیلڈ اسپتال خالی، آخری مریض بھی صحتیاب

ویب ٖڈیسک : ایکسپو سینٹر لاہور  میں کورونا مریضوں کے لیے بنائے گئے فیلڈ اسپتال میں زیرعلاج تمام مریض ڈسچارج ہو گئے۔

محکمہ صحت پنجاب  کے مطابق 990 بستروں کے آئسولیشن وارڈ سے مریضوں کے ڈسچارج ہونے پر ہالز کوعارضی طورپر بند کردیا گیا ہے۔ْ

اسپتال کے لیے 110 ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو مختص کیا گیا تھا۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ایکسپو سینٹر اسپتال میں کوئی مریض نہیں رہا تاہم  300 بیڈ پر آکسیجن کی سہولت موجود ہے اور یہ اسپتال محرم تک قائم رہے گا۔

ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر اسد اسلم کا کہنا ہے کہ لاہور میں کورونا مریضوں میں واضح کمی آئی ہے اور کورونا کے لیے مختص 3 ہزار بیڈ میں سے 27 سو بیڈ خالی ہیں۔

دوسری جانب سیکرٹری صحت پنجاب نبیل اعوان کا نے کہا ہے کہ ایکسپو سینٹر فیلڈ اسپتال کے ڈاکٹرز اور اسٹاف کو میو اسپتال بھیج دیاگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عید کے بعد کورونا وائرس کی ایک اور لہرآنے کا خدشہ ہے تاہم مریض رپورٹ نہ ہوئے تو اگست کے آخرمیں ایکسپو اسپتال مکمل بند کرنے کا فیصلہ کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایکسپو سینٹر فیلڈ اسپتال کا بل بھیجا گیا ہے جس میں کرایہ بھی شامل ہے جب کہ بجلی اور دیگر بلوں کی مد میں 2 کروڑ روپے بنتے ہیں۔

خیال رہے کہ صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کورونا کے باعث اب تک 766 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 44810 ہوگئی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv